Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2020 11:25am

لاہور: پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا، ٹکٹس کی قیمت 250 سے 6 ہزار رکھی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ فائیو کا مکمل طور پر میلہ پہلی بار ملک میں سجے گا جس کے تمام میچز چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونگے۔ بیس فروری کوکراچی میں لیگ کی افتتاحی تقریب اورابتدائی میچ ہوگا۔

لیگ کے لئے ٹکٹس کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں وی آئی پی، پریمیئم، فرسٹ کلاس اور جنرل کیٹگریز شامل ہیں۔

افتتاحی میچ کیلئے وی آئی پی ٹکٹس 6 ہزار، پریمیئم 4 ہزار، فرسٹ کلاس ڈھائی ہزار اور جنرل ایک ہزار روپے میں دستیاب ہیں جبکہ 22 مارچ کے فائنل کیلئے وی آئی پی ٹکٹس 5 ہزار، پریمیئم 3 ہزار روپے، فرسٹ کلاس 15 سو اور جنرل 500 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

  پی ایس ایل کی ٹکٹس کی جنرل سیلز کا آغاز 28 جنوری سے نجی کورئیر کمپنی کے مراکز سے ہوگا۔