Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ پر متفق

شائع 20 جنوری 2020 03:37pm

پاکستان اورامریکا نے باہمی تجارت کوفروغ دینے پراتفاق کیا ہے، باہمی تعلقات کی بہتری کے لئے مل کرکام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے ۔ یہ اتفاق رائے امریکہ کی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اوروزیرداخلہ اعجاز شاہ سے ملاقاتوں میں پایا گیا ۔

  پاکستان کے دورے پر آئی امریکی معاون نائب وزیرکارجہ ایلس ویلز نے وزارت تجارت میں مشیر وزیراعظم عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی.

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ذرعی شعبے میں باہمی تجارت کو مزید فروغ اور استحکام دیا جاسکتا ہے، مزید معروف امریکی کمنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں خواہشمند  ہیں،

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ ترجیحی تجارت کیلئے جلد بات چیت ہوگی، ایلس ویلز نے وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سیکیورٹی  اور داخلی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو تسلی بخش حد تک حل کر لیا گیا ہے، آئی این جی اوز کی ریجسٹریشن کے لئے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے۔

 امریکی وفد کو ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ہونے والی پیش قدمی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، ایلس ویلز نے پی پی پی کی سینیٹر شیریں رحمان سے بھی ملاقات کی، کل وہ مسلم لیگ ن کے رانا تنویر حسین سے ملیں گی، کل دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ایلس ویلز کے درمیان باضابطہ مزاکرات بھی ہوں گے۔