Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

اپوزیشن سکندر سلطان راجا کو چیف الیکشن کمشنر بنانے پر مشروط آمادہ

شائع 20 جنوری 2020 03:18pm

چیف الیکشن کمشنر، سندھ ، بلوچستان سے الیکشن کمیشن  کے ارکان کی تعیناتی کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی اتفاق رائے کے قریب پہنچ گئی، سکندر سلطان راجا کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کئے جانے کا امکان ہے ۔ کمیٹی کا اجلاس کل پھرہوگا ۔

 چیف الیکشن کمشنر و اراکین سندھ بلوچستان کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر شیریں میزاری کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے ناصرمحمود کھوسہ، اخلاق تارڑ اور عرفان قادرکے نام پیش دیئے گئے ۔

وزیراعظم کے بعد اپوزیشن لیڈرکی طرف سے نام پیش کئے جانا آئینی ذمہ داری تھی ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رکن کمیٹی مشاہد اللہ نے کہا کہ  امید ہے کہ کل نام پراتفاق ہوجائے گا ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکے لئے  سکندرسلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیاگیا ہے جس کا اعلان حکومت کی طرف سے کل پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن سے طے شدہ فارمولہ تسلیم کئے جانے پرکیا جائے گا ۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل پھرہوگا  ۔