Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ای سی پی :غیرملکی فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی ریکارڈ کا جائزہ

شائع 20 جنوری 2020 03:12pm

تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ ذرائع سے غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کے جمع کرائے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیا،اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، اگرسکروٹنی کمیٹی کی یہی رفتاررہی تو مزید 2 سال لگ جائیں گے ۔

 الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی مبینہ ممنوعہ ذرائع سے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے سکرونٹی کمیٹی کا 52واں اجلاس ہوا۔

سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لیا اور تحریک انصاف کے وکلاء کو  28 جنوری کو دوبارہ طلب کرلیا ۔ الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء کی سربراہی میں 3 رکنی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔

درخواست گزاراکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  مجھے افسوس سے کہنا پڑرہا کہ 2 سال سکرونٹی کمیٹی کو ہو گئے لیکن تاحال فیصلہ نہیں آیا ،23 بنک اکاونٹس کوابھی تک سکرونٹی کمیٹی نے نہیں چھیڑا،وہ کمپنیاں اور اکاونٹس جس کو تحریک انصاف نے خود تسلیم کیا اس کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا،اگر یہی رفتار رہی سکرونٹی کی  تومزید 2 سال لگ جائے گے ۔