Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت: شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ، پاک فوج نے 22 طلباء کو ریسکیو کرلیا

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2020 05:12pm

گلگت بلتستان جانے والے لمز کے بائیس طلباء کو راولپنڈی پہنچا دیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق  طلباء شدید برفباری اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث پھنس گئے تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے مدد کئے جانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

  آرمی چیف نے تمام طلباء کو ائیرلفٹ کرنےکا حکم دیا تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق  ریسکیوکئے گئے طلباء میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق  راولپنڈی پہنچنے والے تمام طلباء اپنے گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔