Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس کے نرخوں میں 214 فیصد اضافے کی تیاری

شائع 20 جنوری 2020 02:50pm

گیس صارفین ہوجائیں تیار ،حکومت نے گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کی تیاری مکمل کرلی  ۔ گیس مہنگی کرنے کا اطلاق یکم فروری 2020 سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 تحریک انصاف کی حکومت نے گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔  جس کے تحت سوئی سدرن کے لیے 214فیصد اور سوئی ناردرن کے لیے 192 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

سپیشل کمرشل صارفین کے لیے 245 فیصد تک، سوئی ناردرن کے کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 221 فیصد ، فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 153 فیصد تک  اور

 برآمد کنندہ سیکٹرز کیپٹو پاور پلانٹس سی این جی سیکٹرز کے لیے 32 فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔  گیس مہنگی کرنے کا اطلاق یکم فروری 2020 سے کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔