Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ کرکٹر جس نے بنگلادیش کے دورے کیلئے بریانی چھوڑدی

شائع 20 جنوری 2020 03:49pm

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا پہلی بار حصہ بننے والے احسان علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں سلیکشن کی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر کرکٹر کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے۔

نوجوان کرکٹر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 31 روز سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپنی فٹنس پر کام کررہے ہیں اور اُنہیں ٹیم میں سلیکشن کا بالکل بھی آئیڈیا نہیں تھا۔

احسن علی نے بتایا کہ وہ بریانی کافی شوق سے کھایا کرتے تھے لیکن جب سے یہاں آئے ہیں تو انہوں نے چاول، میٹھا اور کئی چیزیں چھوڑ دی ہیں۔ ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔