Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : گلشن اقبال گاڑیاں چوری ہونے کا گڑھ بن گیا

شائع 20 جنوری 2020 02:06pm

کراچی میں گلشن اقبال کا علاقہ گاڑی رکھنے والے شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے ۔

گلشن اقبال میں گاڑی چوری ہونا معمول بن گیا ہے ، علاقے میں اب تک متعدد بائیکیں اور گاڑیاں چوری کی جاچکی ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

تاہم رواں سال ابھی تک شہریوں کی جانب سے موٹرسائیکل اور کارچوریوں کے چھ مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

اس سال کے بیس روز کے دوران اؑڑتیس ملزمان سے چالیس سے زائد موٹرسائیکلیں اور دو ڈبل کیبین دو گاڑیوں سمیت کاریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔