Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں ترکی کے سفیر کی طرح جرمن سفیر بھی پشاور زلمی کے مداح نکلے

شائع 20 جنوری 2020 11:51am

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل غیر ملکی سفیروں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ترکی کے بعد پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاگلہک نے پی ایس ایل فائیو کے لیے ٹیم پشاور زلمی کو گڈ لک کا پیغام اور زلمی جیکٹ میں تصویر ٹویٹ کی۔

جرمن سفیر نے ٹویٹ میں تحریر کیا کہ کرکٹ اور پی ایس ایل کے حوالے سے جوش بڑھ رہا ہے، تو پھر کب سے لیگ شروع ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداکل پشاور زلمی کے مداح نکلے

چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے جرمن سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے پورے سیزن کا پاکستان میں انعقاد تاریخی ہوگا، آپ بھی پی ایس ایل میچز دیکھنے ضرور آئیں۔