پاکستان میں ترکی کے سفیر کی طرح جرمن سفیر بھی پشاور زلمی کے مداح نکلے
میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل غیر ملکی سفیروں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ترکی کے بعد پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاگلہک نے پی ایس ایل فائیو کے لیے ٹیم پشاور زلمی کو گڈ لک کا پیغام اور زلمی جیکٹ میں تصویر ٹویٹ کی۔
شکریہ @PeshawarZalmi اس خوبصورت کٹ کیلئے! سال کے اس وقت میں پاکستان میں کرکٹ کے بڑھتے ہوئے جنون کو محسوس کیا جا سکتا ہے۔ زلمی ٹیم کو #PSL2020 کیلئے گوڈ لک، پاکستان سپر لیگ اب شروع کب سے ہو رہی ہے؟@JAfridi10 @thePSLt20 pic.twitter.com/yqeCX5hy21
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) January 19, 2020
جرمن سفیر نے ٹویٹ میں تحریر کیا کہ کرکٹ اور پی ایس ایل کے حوالے سے جوش بڑھ رہا ہے، تو پھر کب سے لیگ شروع ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداکل پشاور زلمی کے مداح نکلے
چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے جرمن سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے پورے سیزن کا پاکستان میں انعقاد تاریخی ہوگا، آپ بھی پی ایس ایل میچز دیکھنے ضرور آئیں۔
مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ @GermanyinPAK نے زلمی @PeshawarZalmi شرٹ زیب تن کی، اس شرٹ میں آپ بہت اچھےلگ رہے ہیں ، نیک خواہشات پر آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہوگا۔ مجھے پوری امید ہے آپ پی ایس ایل میچز دیکھنے گراونڈ آئیں گے۔ https://t.co/b3UTLQ8iDk
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 19, 2020
Comments are closed on this story.