Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر: وادی نیلم میں امدادی سرگرمیاں ،جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہوگئی

شائع 18 جنوری 2020 06:01pm

آزاد کمشیر کی وادی نیلم میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، برفانی تودے میں دب کر زخمی ہونے والی بچی دم توڑ گئی ، جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہوگئی ۔

مظفرآباد سی ایم ایچ میں 17 افراد زیر علاج ہیں جبکہ تین زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔ برفباری سے بند شاہراہوں کو کھولنے کیلئے پاک فوج اور انتظامیہ کا آپریشن بھی جاری ہے۔

 وادی نیلم سے تعلق رکھنے ایک اوربچی دم توڑگئی ، بچی سمینا سی ایم ایچ مظفرآباد میں میں زیرعلاج تھی ،وادی نیلم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 76 ہوگئی ،سی ایم ایچ مظفرآباد میں 17 زخمی زیرعلاج ہیں جبکہ تین زخمیون کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

 برفباری اور لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،سرگن بکوالی اورسرگن سیری میں ریلیف آپریشن کیا جارہا ہے ، وادی نیلم اور وادی لیپہ میں پاک فوج اورضلعی انتظامیہ برفباری سے بند شاہراہوں کی بحالی میں مصروف ہیں ،

 کمبل ، ٹینٹ ، گرم ملبوسات سمیت دیگراشیاء ضروریہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں پہنچائی جارہی ہیں۔