Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی بونے مڈٹرم الیکشن کی بات کررہے ہیں ،فردوس عاشق اعوان

شائع 18 جنوری 2020 03:22pm
فائل فوٹو

وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی یتیم اور بونے اپنا قد کاٹھ اونچا کرنے کیلئےمڈ ٹرم الیکشن اور حکومت جانے کی بات کر رہے ہیں۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی کی خوبصورتی ہے کہ اس کی وفاقی کابینہ میں بیٹھ کر بھی لوگ اپنی جماعت پر تنقید کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریسی میں موجود کالی بھیڑیں حکومتی منشور کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ روڑے اٹکانے والے سن لیں کہ وزیر اعظم نے 2020 کو عوام کی خوشحالی کا سال قرار دیا ہے۔