Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومتی وفد کی متحدہ کو منانے کی کوشش ناکام

شائع 18 جنوری 2020 03:05pm

حکومت کی ایم کیو ایم کو منانے کی دوسری کوشش بھی ناکامہ ہوگئی۔  

وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی جماعت تھی اور رہے گی تحفظات دور کرنے پیش رفت ہوئی ہے جلد خوشخبری سنائیں گے۔

روٹھے اتحادیوں کو منانے کا مشن، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد ، ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچا، متحدہ مرکز پر پی ٹی آئی اور متحدہ رہنماوں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں  ایم کیو ایم پاکستان نے حکومتی وفد کے سامنے  شکوے شکایتوں کے انبار رکھ دیئے۔

مذاکرات میں متحدہ پاکستان کی جانب سے  کراچی پیکج، بلدیاتی اختیارات، اسپیشل فنڈ،  حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام، لاپتہ افراد کا معاملہ اور بند دفاتر کھلوائے جانے کا معاملہ اٹھایا گیا۔ جس پرحکومتی وفد نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ اورپھر دونوں جانب سے میڈیا کو بھی تسلیاں دی گئیں

ایم کیو ایم اور حکومتی ارکان کے درمیان ایک ہفتے کے دوران یہ دوسری ملاقات تھی۔