Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیجنڈ مصری اداکارہ ماجدہ الصباحی انتقال کرگئیں

شائع 18 جنوری 2020 02:43pm

قاہرہ: مصری اداکارہ اور پروڈیوسر ماجدہ الصباحی 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

اداکارہ کی موت کی خبر سے جمعرات کے روز اسٹار کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا گیا۔

ماجدہ الصباحی نے مصری سینما میں طویل عرصے تک خدمات پیش کیں اور لاتعداد یادگار کردار ادا کئے۔

اداکارہ کی بیٹی غدا نافیح کے مطابق وہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور خرابی صحت کے باعث جمعرات کے روز دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

اداکارہ ماجدہ کا اصل اور پورا نام افاف علی کامل الصباحی تھا، وہ 6 مئی 1931 کو پیدا ہوئیں اور نوعمری سے ہی 1940 کی دہائی میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور تقریباً 60 کے قریب فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔

انہوں نے 90 کی دہائی کے وسط میں مصری سینما کو خیرباد کہا، وہ اپنے طویل کیریئر کے دوران مصری سینما پر چھائی رہیں اور اسی وجہ سے انہیں مداحوں کی جانب سے خراج تحسین بھی پیش کیا جارہا ہے۔

ذیل میں اداکارہ کے فلمی کیریئر کی کچھ تصاویر ملاحظہ کریں۔

Image result for Magda Al-SabahiImage result for Magda Al-SabahiImage result for Magda Al-SabahiImage result for Magda Al-SabahiImage result for Magda Al-SabahiImage result for Magda Al-SabahiImage result for Magda Al-Sabahi