Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آٹے کا بحران ، صوبائی وزیر پر پس پردہ شامل ہونے کا الزام

شائع 18 جنوری 2020 02:30pm

  فلور مل مالکان نے پنجاب میں آٹےکے بحران کو محض حکومتی مصنوعی قرار دیا ہے، کہتے ہیں پنجاب میں آٹے کے  مصنوعی بحران کے پیچھے ایک صوبائی وزیر ہیں۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان  فلور ملز اسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے پنجاب میں آٹے کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکے پیچھے ایک صوبائی وزیر ہیں. جن کا اپنا میدے کا کاروبار ہے۔ حکومت کو اسکا نوٹس لینا چاہئے۔

عاصم رضا نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کا کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے،  تاہم دیگر صوبوں میں مسائل ہیں، سندھ میں خراب موسم کے باعث گندم کی ترسیل کا مسلہ ہے، کے پی کے میں پنجاب سے گندم لیجانےپر پابندی ہے جبکہ بلوچستان نے گندم خریدی ہی نہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹا چکی والوں کی جانب قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جبکہ ذمہ داری فلور  ملوں پر ڈال دی گئی ہے۔