Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر بندش، عوامی مسائل میں اضافہ

شائع 18 جنوری 2020 02:26pm

خیبرپختونخوا آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پنجاب سے پانچ دن سے آٹے کی ترسیل بند ہے، ایک بوری بھی آٹا نہیں آرہی، جس کی وجہ سے صوبے کے عوام کو مسائل کا سامنا ہے۔

ڈیلرز نے مزید کہا کہ بیس کلو آٹے کا تھیلا بارہ سو روپے اور پچیاسی کلو کی بوری پانچ ہزار دو سو روپے میں مل رہی ہے، آٹاڈیلر  ایسوسی ایشن نے اہم شاہراہیں بند کر نے کی دھمکی دے دی۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں پہلے ہی غریب طبقہ متاثر ہو رہا ہے تو وہی پنجاب حکومت کی جانب سے خیبر پختون خواہ میں آٹے کی سپلائی بندش کے اعلان نے شہریوں میں ہلچل مچادی ہے۔

پنجاب سے خیبر پختون خواہ اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان سپلائی کیا جانے والا آٹا یہاں کی کمی کو پورا کرتا ہے جس کی بندش آٹے کا بحران پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

بجلی بند چینی کم اور آٹا غائب جبکہ مہنگائی کا طوفان بدستور جاری شہری پوچھتے ہیں کہ حکمرانوں کی گڈ گورنس کہاں ہے۔