Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پندرہ مہینوں سے پی ٹی آئی کا جہاز ٹیک آف نہیں کررہا،سراج الحق

اپ ڈیٹ 18 جنوری 2020 03:39pm
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ فواد چوہدری نے خود حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ۔ ناکامی کا اعتراف اس حکومت کا پہلا سچ ہے ۔  پندرہ مہینوں سے پی ٹی آئی کا جہاز رن وے پر کھڑا ہے اور  ٹیک آف نہیں کررہا ۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ  تینوں بڑی پارٹیاں اپنے اپنے ابو بچانے میں مصروف ہیں ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  لوگوں کو جائز کام کرانے کیلیے بھی رشوت دینا پڑ رہی ہے، 15مہینوں سے پی ٹی آئی کا جہاز رن وے پر کھڑا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ کے لیے بہتر ہے کہ وہ غیر جانبدار رہے۔