Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

اپ ڈیٹ 18 جنوری 2020 01:49pm

ڈھاکا: بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، محمود اللہ ریاض بنگلادیشی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹیم میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، مستفیض الرحمان، محمد نعیم، نظم الحسن شنٹو، لٹن داس، محمد متھون، عافف حسین، مہدی حسن، امین الاسلام، شفیع الاسلام، الامین حسین، حسن محمود اور روبیل حسین شامل ہیں۔ مہمان ٹیم 23 جنوری کو لاہور پہنچے گی۔

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن کیا۔ نوجوان بلے بازاحسان علی کہتے ہیں کہ اسکواڈ میں نام آنے پرساری رات نیند نہیں آئی۔ نوجوان اوپنر احسان علی نے ٹیم میں مستقل جگہ کو ہدف بنالیا۔

اس کے علاوہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت بھی جاری ہے، 21 جنوری سے مختلف سینٹرز پر بھی ٹکٹس دستیاب ہونگی۔