Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، وزیراعظم عمران خان کا شہباز شریف کو خط

شائع 17 جنوری 2020 06:05pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے کو حل کرنے کرنے کے لیے وزیر اعظم  عمران خان  پُرعزم ہیں،عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

خط میں وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نئے نام تجویزکردیے ہیں۔ وزیر اعظم نے جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ کے نام تجویز کئے ہیں۔

تینوں سابق وفاقی سیکریٹری کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف  سے کہا کہ بامعنی مذاکرات کے لیے آپ کو خط لکھا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عرصہ سے زیر التوا معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں۔