Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشفیق الرحیم اور کوچنگ اسٹاف کے 2 ارکان کی دورہ پاکستان سے معذرت

شائع 17 جنوری 2020 05:12pm

ڈھاکا: بنگلادیش کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا۔

بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کیلئے 23 جنوری کو لاہور پہنچے گی، چیف سلیکٹر منہاج العابدین کے مطابق مشفیق الرحیم نے انہیں فون کرکے بتایا کہ وہ پاکستان نہیں جارہے۔

چیف سلیکٹرکا کہنا ہے کہ ہم اب ان کے حوالے سے باضابطہ خط کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد انہیں سیریز سے باہر کردیا جائے گا۔

منہاج العابدین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ٹور کیلئے ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا، بنگلادیش کو پہلے ہی اپنے ایک سینئر کھلاڑی شکیب الحسن کی خدمات حاصل نہیں ہیں جن پر فکسنگ کے باعث پابندی عائد ہے۔

اس کے علاوہ بنگلادیشی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے 2 ارکان نے بھی دورے سے معذرت کرلی ہے۔

مہمان بورڈ کے کرکٹ آپریشن چیئرمین اکرم خان کے مطابق بیٹنگ کوچ نیل ماکینزی اور فیلڈنگ کوچ رائن کک نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔