Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بنگلادیش سیریز: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی

شائع 17 جنوری 2020 04:55pm

لاہور: پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں پچز سمیت تمام تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ میچز کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا۔

پی سی بی نے پاک بنگلادیش تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، قذافی اسٹیڈیم کے دس انکلوژرز کے ٹکٹس 500 روپے اور چار انکلوژرز کے ٹکٹس ایک ہزار روپے رکھی ہے۔ عمران خان، فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹس 2 ہزار روپے، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے ٹکٹس 4 ہزار روپے میں دستیاب ہونگے۔

پی سی بی نے تینوں میچز کے شروع ہونے کا بھی اعلان کردیا، پاک بنگلادیش  ٹوئنٹی میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ میچز کا ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا جبکہ قذافی اسٹیڈیم کو میزبانی کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔ پچیز کی تیاری شروع ہے جبکہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کیلئے رنگ و روغن کیا جا رہا ہے۔