Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر: برف باری سے تباہ کاری، اجتماعی قبریں تیار

شائع 17 جنوری 2020 03:32pm

آزاد کمشیر کی وادی نیلم میں لینڈ سلائڈنگ اور برفانی تودے کی تباہی ، چھٹے روز تدفین کا عمل شروع ہوگیا ، اجتماعی قبریں تیار کی گئی ،بکوالی اورسیری میں ریسکیو آپریشن مکمل ، پاک فوج کا ائیرریلیف آپریشن جاری  ہے اور وادی میں پھنسے درجنوں سیاح مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

وادی نیلم مین لینڈ سلائڈنگ اور برفانی تودے کی تباہی کوچھٹا روز ہوگیا،  موسم صاف ہونے پر بحالی کے کام میں بھی تیزی آگئی۔

چھٹے روز جاں بحق افراد کی تدفین کا عمل بھی شروع ہوگیا۔

 وادی نیلم کے متاثرہ علاقے بکوالی اورسیری میں جاں بحق افراد کی تدفین کا عمل شروع کردیا گیا ، تدفین کیلئے لکڑی کی مدد سے اجتماعی قبروں بنائی گئی ہیں۔

دونوں متاثرہ علاقوں میں ریسیکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور اب  ، ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ہیوی مشینری کے ذریعے رابطہ سڑکوں کی بحالی میں سرگرم عمل ہے ۔

پاک فوج کا ریلیف آپریشن ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاری ہے ، وادی میں پھنسے سیاحوں کو بھی مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاردہ ، کیل اورذیلی وادیوں میں کچھ سیاح تاحال راستے کھلنے کے منتظر ہیں نیلم کے سرحدی علاقے چکناڑ میں پاک فوج کا ریسکوو ریلیف آپریشن جاری ہے۔ حالیہ تباہ کاروں میں آزاد کشمیر میں 78 افراد اور صرف نیلم میں 74 افراد جاں بحق ہوئے۔