Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: مسلم مخالف قانون، احتجاج نے تحریک کی شکل اختیار کرلی

شائع 17 جنوری 2020 03:28pm

بھارت میں مسلم مخالف قانون کے خلاف احتجاج زور پکڑ گیا۔ نئی دہلی کے شاہین باغ میں جاری خواتین کے احتجاج نے تحریک کی شکل اختیار کرلی ۔

 احتجاج میں خواتین کیساتھ سکھ برادری ۔ ترقی پسند اور جمہوریت پسند شہری اور طلبا کی بڑی تعداد بھی شریک ہے ۔

منگلور میں مودی سرکار کیخلاف سمندر میں بھی احتجاج کیا گیا ۔ کشتی میں سوار مظاہرین نے آزادی کے نعرے لگادیے ۔ کرناٹکا میں بھی مودی مخالف نعرے گونج اٹھے۔