Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوانوں کو کیمپوں میں قید رکھنے کا بھارتی اعتراف

شائع 17 جنوری 2020 03:23pm

انڈیا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے نوجوانوں کو خفیہ کیمپس میں رکھنے کا اعتراف کرلیا ۔

نئی دہلی میں سیمینار سے خطاب میں جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ لوگوں کو انتہاپسند نظریات سے نکالنے کیلیے کیمپ چلائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ کیمپ پورے انڈیا میں موجود ہیں اور ان میں بچوں کو بھی ڈی ریڈیکلائزیشن کے لیے رکھا جاتا ہے ۔

اس سے پہلے یہ رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر سے دس ہزار سے زائد نوجوانوں اور بچوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر رکھا ہے ۔