Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

احمد شہزاد کی عدم سلیکشن پر کیون پیٹرسن اور عبدارلزاق کی تنقید

شائع 17 جنوری 2020 03:44pm

سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن اور پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے احمد شہزاد کوبنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے ٹیم میں شامل نہ کرنے پربورڈ کوتنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ وکٹ کیپر کامران اکمل بھی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوگئے۔

سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن اور عبدالرزاق بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ میں نطرانداز کئے جانے والے احمد شہزاد کے حق میں بول پڑے۔

پیٹرسن نے ٹویٹ میں لکھا کہ احمدشہزاد کو اسکواڈ میں نہ دیکھ کرحیرت ہوئی، ان کی ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں کارکردگی منتخب ہونے والے کھلاڑیوں سے زیادہ بہتر ہے۔

اس کے علاوہ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو احمد شہزاد کی عدم سلیکشن پر افسوس ہوا، انہوں نے لکھا کہ بنگلادیش کیخلاف احمد شہزاد کا ریکارڈ شاندار ہے اور وہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر دکھی ہیں، ٹویٹ کیا کہ ان کا دل ٹوٹ گیا ہے لیکن ہمت نہیں ہاریں گے اور مزید محنت کریں گے۔

محمد عامر کو منتخب نہ کئے جانے پر کراچی کنگز کے نو منتخب کوچ ڈین جونز نے ٹویٹ کیا کہ عامر کو ڈراپ کرنا کراچی کنگز کیلئے اچھا ثابت ہوگا۔