Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شائع 17 جنوری 2020 02:21pm

لاہور: بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے شاہینوں نے کمر کس لی۔ دوسری جانب محمد حفیظ نے رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے شاہینوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مشقیں شروع کردیں، کوچز نے کھلاڑیوں کی رہنمائی کی۔ اس موقع پر محمد حفیظ نے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی ان کے لئے حیران کن نہیں ہے تاہم انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

محمد حفیظ نے بنگلادیش ٹیم کی پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ عمدہ کارکردگی دکھا کر کپتان بابر اعظم کو کامیاب کپتان بنائیں گے۔

آل راؤنڈر شعیب ملک بی پی ایل جبکہ نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش کھیلنے کی بنا پر دو روز بعد کیمپ جوائن کریں گے، کیمپ میں پریکٹس میچ بھی ہونگے۔