Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ملٹری کیریئر پر ایک نظر

شائع 16 جنوری 2020 03:11pm

 

فائل فوٹو

میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا۔ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔

میجر جنرل افتخار بابر کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے 1990 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا، میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے بھی گریجویٹ ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ میجرجنرل بابرافتخار بریگیڈ میجر، انفنٹری کے بریگیڈیئراسٹاف کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل بابر افتخار نے آپریشن ضرب عضب کے دوران انفنٹری اورآرمڈ بریگیڈ کی کمانڈ کی، میجر جنرل بابرافتخار این ڈی یو اور پی ایم اے میں انسٹرکٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کے چار بیٹے ہیں۔