Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

میگھن مارکل اور ہیری کی شاہی خاندان سے علیحدگی، جمائمہ بھی بول پڑیں

شائع 16 جنوری 2020 02:30pm

میگھن مارکل اور پرنس ہیری کی برطانوی شاہی خاندان سے ان بن جاری ہے ، اور شاہی جوڑا سمیت پورا خاندان ابھی میڈیا کی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے ، اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کررہے ہیں ۔

ایسے میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ اسمتھ نے بھی اپنی زبان کھولی ہے ۔

انہوں نے اس حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ وہ واقف ہیں کہ کسی شخص پر کیا گزرتی ہے اگر وہ کسی دوسرے ملک کے قومی ہیرو سے شادی کرتی ہے اور میڈیا میں اس پر کس طرح کے حملے نسل کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں ۔

ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات سے قطعی متفق نہیں ہیں کہ کس طرح سے میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے معاملات کو ڈیل کیا ہے تاہم وہ اس بات سے واقف ہیں کہ شہزادی ڈیانا کو کس طرح کی اذیت سے گزرنا پڑا تھا۔

جمائما انیس سو پچانوے میں موجودہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور ان کے دو بچے سلیمان اور قاسم ہیں تاہم  اس جوڑے نے دوہزارچار میں ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھیں۔