Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے مصباح الحق کا سرپرائز

شائع 16 جنوری 2020 02:34pm

لاہور: بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے مصباح الحق کا سرپرائز، محمد عامر سمیت 7 کھلاڑی ڈراپ کردیئے۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا جبکہ 3 نئے چہرے عماد بٹ، احسان علی اور حارث رؤف کی انٹری ہوگئی۔

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 شاہینوں کا انتخاب ہوگیا، آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے اسکواڈ سے 7 کھلاڑی ڈراپ کردیئے گئے۔

فخرزمان، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی، محمد عامر، محمد عرفان اور وہاب ریاض کی چھٹی ہوگئی جبکہ سرفراز احمد بھی جگہ نہ بناسکے۔

گزشتہ دو سیریز میں شکست کے بعد چیف سلیکٹر مصباح الحق کو سینئرز کی یاد آگئی، کہتے ہیں ضرورت پڑنے پر شعیب اور حفیظ کو ٹیم میں واپس لائے، بنگلادیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہت خطرناک ہے۔

سینئر کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ کے ساتھ شاہین آفریدی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ عماد بٹ، احسان علی اور حارث رؤف کی قسمت بھی کھل گئی۔

بابر اعظم قومی ٹیم کی کپتانی اور محمد رضوان کیپنگ کریں گے، اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین، موسی خان، عثمان قادر اور شاداب خان شامل ہیں۔