Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

عائزہ خان نے سالگرہ کے موقع پر خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

شائع 15 جنوری 2020 05:31pm

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان 15 جنوری 1991 کو پیدا ہوئیں اور اب انہوں نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لی ہیں، اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے شوہر دانش تیمور کے ساتھ خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔

ان دنوں ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' کی وجہ سے عائزہ خان کا نام زد زبان عام ہے اور اسی ڈرامے کی بدولت اگر اس سال کو ان کے کیریئر کا کامیاب ترین سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

گزشتہ شب 12 بجتے ہی انہوں نے فیملی کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے خوبصورت تصاویر شیئر کیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

عائزہ نے شوہر دانش کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے بھی تصویر شیئر کی، ذیل میں تصاویر ملاحظہ کریں۔