Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات

شائع 15 جنوری 2020 03:55pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم نے ملاقات کی ہے ۔ تحریک انصاف کے منشورکوعوام تک پہنچانے  کیلئےحکمت عملی پر وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے تحریک انصاف کی کارکردگی سوشل میڈیا پراجاگرکرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نےملاقات کی ہے ۔ فوکل پرسن سوشل میڈیا ڈاکٹرارسلان ، سینیٹرفیصل جاوید سمیت دیگرملاقات میں شریک تھے ۔ تحریک انصاف کے منشورکوعوام تک پہنچانے کیلئے حکمت عملی پروزیراعظم کوبریفنگ دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ سوشل میڈیا نئی آنے والی نسل کی اہم ضرورت ہے ۔ تحریک انصاف کی کارکردگی کوزیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پراجاگرکیا جائے ۔ معاشی استحکام کے حوالے سے عوام کوآگاہ کیا جائے ۔ رواں سال عام آدمی کیلئے ریلیف کا سال ہے ۔جبکہ سوشل میڈیا ٹیم نے اپنے مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا تووزیراعظم کی سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا ٹیم کے تمام مسائل حل کریں گے ۔