Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں برفباری سے تباہ کاری، جاں بحق افراد کی تعداد100 ہوگئی

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2020 04:51am

ملک بھرمیں برفباری سے تباہ کاری کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد  سو ہوگئی ۔ بلوچستان میں برفباری سے بیس ، آزاد کشمیرمیں چھہتر، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں دو ، دو افراد جاں بحق ہوئے ۔

 این ڈی ایم اے سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق بلوچستان میں برفباری سے  بیس افراد ، آزاد کشمیر میں  چھیتر ، گلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا میں دو ، دو افراد جاں بحق ہوئے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق برفباری سے  نوے افراد زخمی بھی ہوئے ۔  دوسو تیرہ گھروں کو بھی برفباری سے نقصان پہنچا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہے ۔ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں ۔ اب تک  دوہزار ٹینٹ،  ایک ہزار دو سو پچاس کمبل اور  دوہزار سے زائد دیگر اشیاء متاثرین تک پہنچائی جا چکی ہیں ۔