Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: انتہاپسندوں کا مسجد پر حملہ، مؤذن پر تشدد اور مسلمانوں کے گھر جلادیئے

شائع 15 جنوری 2020 03:43pm

عادل آباد: بھارت میں مسلمان مخالف قانون کیخلاف آواز اٹھانے والے مسلمان پر تشدد تھم نہ سکا۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب مسلمانوں پر انتہاپسندوں نے دھاوا بول دیا۔

انتہا پسندوں نے مسجد کو نشانہ بناکر مؤذن پر بھی تشدد کیا اور درجنوں  مسلمانوں کے گھروں کو جلادیا۔ تلنگانہ کے چار اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس کے لیڈر منی شنکر نئی دہلی میں احتجاج میں شریک ہوئے اور بی جے پی کی حکومت کو قاتل قرار دے دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی متنازع بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ہزاروں افراد کی آواز کو نظرانداز کیا۔