Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ : قائمہ کمیٹی میں حریم شاہ اور صندل خٹک کے تذکرے

شائع 15 جنوری 2020 02:59pm

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کے اجلاس میں ٹک ٹاک گرلزحریم شاہ اورصندل خٹک کا تذکرے، اراکین کمیٹی نے مزید بڑی شخصیات کے اسکینڈلز کا خدشہ ظاہر کر دیا، چیئرپرسن کمیٹی روبینہ خالد نے حریم شاہ کو ٹویئرپرٹاپ ٹرینڈ کو اخلاقی پستی قراردیدیا۔

 روبینہ خالد کی زیرصدارت آئی کمیٹی اجلاس میں ٹک ٹاک گرل حریم شاہ موضوع بحث بنی رہیں۔

 رحمن ملک بولے ابھی تو چار وزراء اورسنیٹرزکے نام آئے میری معلومات کے مطابق کئی شخصیات اس کی زد میں آ سکتی ہیں ۔ تصویرلیکربغیراجازت شہرت اورپیسوں کی خاطرعزتیں  اچھالنے پرقانون سازی کی جائے، جرمانہ پچاس لاکھ جبکہ سزا سات سال کی جائے۔

 سنیٹرفیصل جاوید نے  ویڈیو شوٹنگ اور ٹک ٹاک ویڈیوز کے دوران ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مثبت استعمال پر زور دیا۔ سنیٹرروبینہ خالد نے ٹویٹر پر حریم شاہ ٹاپ ٹرینڈ کو اخلاقی پستی قرار دیدیا ۔

  پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ موبائل رجسٹریشن کے نظام کو سخت کرتے ہوئے 1 لاکھ 74 ہزار ڈیوائسز میں سے 36 ہزار ڈیوائسز کو لائیو رجسٹریشن مین تبدیل کردیا گیا ہے، کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پی سٹیزن پورٹل اور ڈیجیٹل پاکستان پر بریفنگ مانگ لی۔