Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی ایس پی پلس کی رعایت کی مدت ختم ہورہی ہے، رزاق داود

شائع 15 جنوری 2020 02:54pm
کاروبار

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نےکہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے دی گئی جی ایس پی پلس کے تحت تجارتی رعایت کی مدت مارچ میں ختم ہورہی ہے ۔ آئندہ ہفتے اس میں توسیع کرانے کیلئے یورپ کا دورہ کرونگا۔

 اسلام آباد میں پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوم کے حوالے سے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان میں بچوں سے مشقت، انسانی حقوق سمیت ستائیس میں سے پانچ شرائط پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان نے ان شرائط پر تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

  مشیرتجارت نے کہا کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدے میں پاکستان کے مفادات کو تحفظ دینے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم سیمنٹ اورٹریکٹرکی چین برآمد کے معاملات طے کرتے وقت اس معاہدے میں بھی خامیاں رہ گئی ہیں ۔

 عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ روپے کی قدرمیں کمی سے برآمدی شعبے کوعالمی مارکیٹ میں مقابلے کی فضا دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔