Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

روسی حکومت کا مستعفی ہونے کا اعلان

اپ ڈیٹ 15 جنوری 2020 03:44pm

روس کے وزیراعظم اور کابینہ نے اپنے عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا اور  اپنے استعفے صدر ولادیمر پیوٹن کو ارسال کردیئے ہیں ۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر اعظم دمتری میدویدیو اور اُن کے ساتھ کابینہ میں موجود تمام لوگوں (حکومت) نے استعفے صدارتی ہاؤس ارسال کردیے۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے استعفے منظور کرلیا ہیں اور ہدایت کی ہے کہ نئی کابینہ کی تشکیل تک  وہ عبوری حکومت کے طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں  ۔

اس سے قبل روسی صدر نے بدھ کے روز اپنے خطاب میں پارلیمنٹ اور کابینہ کو مضبوط کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کا عندیہ دیا تھا۔