Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثناء اللہ کیس پر عدالت میں ثبوت دیں ، ڈی جی این ایف

شائع 15 جنوری 2020 02:28pm

ڈی جی این ایف میجر جنرل عارف ملک نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ اپنے کیس پر عدالت میں ثبوت دیں۔

ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی گرفتار ہونے والا شخص کہتا ہے کہ میں گناہ گار ہوں۔رانا ثناء اللہ عدالت میں اپنے کیس پر ثبوت دیں۔

 پریس کانفرنس میں  ڈی جی این ایف کا کہنا تھا کہ  سرعام قتل کرنے والا بھی خود کو بے گناہ کہتا ہے،معاملہ عدالت میں ہے رانا ثناءاللہ عدالت میں ثبوت دیں ۔

ڈی جی اے این ایف کا کہنا تھا کہ کیا آپ خلف دینے کیلئے تیار ہیں رانا ثناءاللہ کیخلاف کیس درست بنا ،صحافی کے سوال پر ڈی جی این ایف کاکہنا تھا کہ  اگر معاملات خلف سے چلنے ہیں تو عدالتوں کو تالا لگا دیں ۔

ڈی جی اے این ایف  نے مزید کہا کہ  ایک نے بھی خلف اٹھایا لیا دوسرے نے بھی اب معاملے کی لاٹری ڈال دیں ،  لاٹری میں سے نکل آئے گا کون زمہ دار ہے کون گناہ گار ہے۔