Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

برف باری سے انسانی جانوں کا ضیاع، آرمی چیف کو افسوس

شائع 14 جنوری 2020 03:49pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آزاد کشمیراوربلوچستان میں برفانی تودہ گرنے اورشدید برفباری سے ہونے والے جانی نقصان پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے ۔

 آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آزاد کشمیراور بلوچستان میں برفانی تودہ گرنے اورشدید برفباری سے ہونے والے جانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کیا ہے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کوہدایات جاری کیں کہ متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کو ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں بھرپورمدد فراہم کی جائے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرزمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، آرمی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شاردہ، سرگان، بکوال اور تائو بٹ میں امدادی سامان کی فراہمی ممکن بنائی گئی، پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، جبکہ آرمی کےڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرین کو علاج معالجے کی فراہمی میں مصروف ہیں، متاثرہ خاندانوں میں خیمے، کمبل اور راشن و ادویات بھی تقسیم کی گئی ہیں ۔