Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

شائع 14 جنوری 2020 03:46pm
فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے مریم نواز اور جاوید لطیف کا نام ای سی ایل پرڈالنے کی منظوری دے دی ۔ جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کے علاوہ اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ بھی شریک نہیں ہوئے ۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے چوہدری شوگرمل کیس میں رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز اور جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش منظورکرلی ہے ۔

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نام ڈالنے کی منظوری دی ۔ مریم نوازاورجاوید لطیف کا نام نیب کی سفارش پرای سی ایل میں ڈالا گیا ہے ۔

 وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کےاجلاس میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرخالد مقبول صدیقی شریک نہیں ہوئے جبکہ دوسری طرف اہم حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے  وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ نے بھی شرکت نہیں کی ۔

مسلم لیگ ق کے ذرائع کا کہنا تھا کہ طارق بشیر چیمہ کی طبیعت ناساز تھی اس لئے وہ شریک نہیں ہوئے جبکہ دوسری طرف طارق بشیر چیمہ قومی اسمبلی اجلاس میں موجود تھے ۔