'مودی اپنا اور اپنے والد سمیت پورے خاندان کا برتھ سرٹیفکیٹ قوم کو دکھائیں'
مسلم مخالف قانون پر بھارت میں اٹھا طوفان نہ تھم سکا، بالی وڈ کے معروف ہدایت کار و فلم ساز انوراگ کشیپ بھی متنازع قانون کیخلاف بول پڑے۔ انہوں نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے والد کا پیدائشی سرٹیفکیٹ دکھانے کا مطالبہ کردیا۔
انوراگ نے ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا اور اپنے والد سمیت پورے خاندان کے برتھ سرٹیفکیٹ قوم کو دکھائیں۔
آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ممبئی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی مظاہرین کو متنازع قانون کیخلاف احتجاج کرتے دیکھا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
Protests against #CAA #NRC broke out during the #INDvsAUS match at Wankhede Stadium, Mumbai.
Photos by: @FahadTISS pic.twitter.com/1LruTtCfGH— Bodhisattva Sen Roy (@insenroy) January 14, 2020
اس کے علاوہ نئی دہلی کا شاہین باغ بھی پھر آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا، خواتین نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ریاست کیرالا نے قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹیو ستیا نے بھی قانون کی مخالفت کردی۔
Comments are closed on this story.