Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی دفاع پر سمجھوتا کیے بغیر خطے کے استحکام میں کردار ادا کرینگے، آرمی چیف

شائع 14 جنوری 2020 02:57pm

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان اپنے دفاع اور سیکورٹی سمجھوتا کیے بغیر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی ہے ۔

کانفرنس میں خطے کی صورتحال ، ملکی اندرونی معاملات ، سرحدی معاملات ، ایل او سی ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، ایران امریکا تنازعے سے مشرق وسطی کی پیدا ہوتی ہوئی صورتحال  اور خطے پر اسکے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں بھارتی فوجی لیڈرشپ کے تسلسل کے ساتھ  اشتعال انگیز بیانات کو غیر ذمے دارانہ قرار دیا گیا ۔

کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام لانے میں پاکستان نے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں  اور ملکی دفاع  اور سیکورٹی پر سمجھوتا نہ کرتے ہوئے پاکستان اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔