Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں بارش اور  برفباری، حاثات سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 30 ہوگئی

شائع 13 جنوری 2020 04:22pm

ملک کے  مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث  مختلف حادثات میں تیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زیادہ اموات پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات ، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے باعث ہوئیں۔

موسم نے قہر ڈھا دیا  چمن،پشین اورژوب میں  مکانات کی چھتیں گرنےسے چودہ افراد جان سے گئے۔

راجن پور، اٹھارہ ہزاری، کبیروالا ، ننکانہ صاحب ،خانیوال اور پتوکی میں چھتیں گرنے  اور کرنٹ لگنے سمیت مختلف  ٹریفک حادثات میں چار بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔

سکھر میں چھت گرنےسے  ایک بچی جاں بحق  اور تین افراد زخمی ہوئے۔ نوابشاہ میں ٹریفک حادثے میں  جماعت اسلامی سندھ کےنائب امیرعظیم بلوچ سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے ۔

مظفرآباد  وادی نیلم لوات بالا کے مقام پر برفانی تودہ  گرنے سے  ایک بچی جاں بحق اورتین افراد زخمی ہوئے۔