Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ای سی پی : پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، دوبارہ اجلاس طلب

شائع 13 جنوری 2020 02:47pm

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی پارٹیوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی چھان بین کے معاملہ  پر سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے کربیس جنوری کو اجلاس دوبارہ طلب کرلیا ۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی پارٹیوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی چھان بین کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی سکرونٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء کی سربراہی میں تین رکنی سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لیا۔

سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کے وکلاء کوبیس جنوری کودوبارہ طلب کرلیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاورجبکہ درخواست گزاراکبرایس بابرسکروٹنی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے ۔