Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 18 ہوگئی

شائع 13 جنوری 2020 02:22pm
شمالی وزیر ستان کے 2 سالہ بخت اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق - فائل فوٹو

ملک میں پولیو کے وار جاری ہیں اور مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔رواں سال خیبرپختونخؤامیں تصدیق ہو نے والے  پولیو کیسز کی تعداد18 ہو گئی۔

 خیبرپختونخؤا میں پولیو کے وار رواں سال بھی جاری ہیں۔پشاور،مومہند،باجوڑ،خیبر ،تورغر اور لکی مروت میں مزید 6 کیسز کی تصدیق ہو گئی۔ان 6 کیسز کے سامنے آنے کے بعد رواں سال تصدیق کئے جانے والے پولیوکیسز کی تعداد18 ہو گئی۔

متاثرہ بچوں کے نمونے گذشتہ سال لئے گئے تھے۔گذشتہ سال بھی خیبر پختونخوا میں  پولیو سے ضلع لکی مروت بے حد متاثر ہوا تھا جہاں سےپولیو کے  32 کیسز رپورٹ ہوئے۔یوں اب خیبر پختونخوا میں 2019کے کل کیسز کی تعداد 97 ہو گئی ۔