Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ناکام؟

شائع 13 جنوری 2020 02:15pm

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان میں مذاکرات ناکامی کا شکار ہوگئے۔  

 اتحادی جماعت ایم کیوایم کو منانے کے لیے پی ٹی آئی کا وفد متحدہ کے عارضی مرکز بہادر آباد گیا جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

ایم کیو ایم کو منانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کا وفد کراچی میں عارضی مرکز بہادر آباد پہنچا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نقوی شامل تھے۔

پی ٹی آئی وفد اور ایم کیوایم کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات بظاہر ناکام نظر آتے ہیں۔