نوازشریف کی ہوٹل میں تصویر کے معاملے پر وزیراعظم کا نوٹس
لاہور: نوازشریف کی ہوٹل میں تصویر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا، انہوں نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو ٹیلی فون کرکے نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایات کی۔
وزیراعظم ذرائع کے مطابق نواز شریف باہر جاکر کھانے کھا رہے ہیں، یہ بیمار ہیں یا تندرست؟
عمران خان نے سوال کیا کہ پنجاب حکومت کو نوازشریف کی رپورٹس ملی یا نہیں؟
وزیراعظم نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہدایت کی کہ نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوائی جائیں، اور رپورٹس منگوا کر عوام کے سامنے حقائق لائیں۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے رابطہ کیا اور نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوراً بھجوانے کا کہا۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب پہلے ہی نوازشریف کے وکیل کو تازہ میڈیکل رپورٹس کیلئے مراسلہ لکھ چکا ہے۔
Comments are closed on this story.