Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین ایف بی آر کے وزیراعظم اور مشیر خزانہ سے اختلاف نہیں

شائع 11 جنوری 2020 03:10pm
کاروبار

سید شبر زیدی سے متعلق ترجمان ایف بی آرنے وضاحت کی ہے اور کہا ہے کہ  چئیرمین ایف بی آر کے وزیراعظم، مشیر خزانہ سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چئیرمین ایف بی آر 19 جنوری تک رخصت پر ہیں، سید شبر زیدی اپنے معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لئے کراچی میں ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کےمطابق  چئیرمین 19جنوری تک رخصت پر ہیں, 20جنوری کو تاجر کنونشن میں شرکت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم یا حکومتی معاشی ٹیم سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔