Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی آرمی چیف  کی گیدڑ بھپکی

اپ ڈیٹ 11 جنوری 2020 03:38pm

 

بھارتی آرمی چیف منوج نروان نے ایک اور گیدڑ بھپکی دی ہے اور اور کہا ہے کہ  اگر بھارتی  حکومت آزاد کشمیر کا کنٹرول حاصل کرنے کے احکامات دیتی ہے تو بھارتی فوج اس حوالے سے اقدامات کریگی۔

انڈین آرمی ڈے سے قبل ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف  نے دعوی کیا کہ چینی اور پاکستانی فوج کے سینئر کمانڈر کی جانب سے ممکنہ طور پر ہاٹ لائن کی تشکیل کا بھی خدشہ ظاہر کیا اورکہاکہ  یہ قدم وہ اپنی سرحدوں پر امن  اور استحکام کیلئے لے سکتے ہیں ۔

بھارتی آرمی چیف  نے یہ بھڑک بھی ماری  کہ پورے  جموں اور کشمیر سے متعلق بھارتی پارلیمان کی قرار داد موجود ہے اور اگر بھارتی پارلیمان آزاد کشمیر کا  کنٹرول بھی حاصل کرنے کا کہتی ہے تو ہم لوگ اسکے لئے بھی اقدامات کریں گے اور مناسب کارروائی اس حوالے سے کی جائیگی۔