Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی آرمی چیف کا ایل او سی پار کارروائی کا بیان بھڑک بازی ہے، آئی ایس پی آر

اپ ڈیٹ 11 جنوری 2020 04:06pm

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ  پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بروقت اور موثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

 ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ  بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارتی اداروں کی غیر پشیہ ورانہ اور انتہا پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور نے  ٹویٹ مزید کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا ایل او سی کے پار کارروائی کا بیان بھڑک بازی کے سوا کچھ نہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اندرونی سیاسی عدم واستحکام سے توجہ ہٹانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔