Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب: 7 نجی جامعات کے ذیلی کیمپس بند

شائع 11 جنوری 2020 02:00pm

پنجاب کی سات نجی جامعات کے ذیلی کیمپس بند کردئیے جائیں گے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے احکامات جاری کردئیے۔ جامعات کو داخلوں سے بھی روک دیا گیا۔

 ترجمان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق صوبے کی سات بڑی نجی جامعات کے ذیلی کیمپسز بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ یونیورسٹیز کو نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

صوبے کی سات یونیورسٹیز کے بائیس کیمپسز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بند کیا گیا جبکہ تمام یونیورسٹیز کے داخلوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور کے تین کیمپس، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے آٹھ کیمپس، سپیرئیر یونیورسٹی کے چار کیمپس، یونیورسٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور اکنامکس کے چار، ہجویری یونیورسٹی کا ایک، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا ایک جبکہ قرشی یونیورسٹی کے دو کیمپس بند کرنے کے ساتھ جامعات کو ان کیمپسز کو رجسٹر کروانے اور مقررہ معیار کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔